سعودی،19فروری(ایجنسی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ اگر شام کے لیے کوئی فوجی آپریشن امریکی قیادت میں شروع ہوتا ہے تو اُس میں شامل سعودی فوجی دستے شام میں داخل ہو کر اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کو نشانہ
بنائیں گے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے جبیر نے کہا کہ شام میں سعودی فوجیوں کی داخل ہونے کے بعد ترجیح اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ ہو گی کیونکہ یہ کام ایک مشن اور ذمہ داری کے طور پر مکمل کیا جائے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ سعودی عرب شامی صدر بشار الاسد کے سخت مخالفین میں شمار کیا جاتا ہے۔